17 نومبر، 2026، 9:01 AM

آیزنکوٹ کا رویہ تبدیل نہ ہوا تو مذاکرات بے فائدہ ہوں گے، نتن یاہو

آیزنکوٹ کا رویہ تبدیل نہ ہوا تو مذاکرات بے فائدہ ہوں گے، نتن یاہو

اسرائیلی وزیرِاعظم نے گادی آیزنکوٹ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویے کے ساتھ قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کابینہ تشکیل دینے کے لیے نامزد گادی آیزنکوٹ کے حالیہ مؤقف پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آیزنکوٹ کے اشتعال انگیز اقدامات بند نہ ہوئے تو قومی اتحاد کی حکومت کے قیام سے متعلق مذاکرات بے فائدہ ہوں گے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی اور آیزنکوٹ کی سربراہی میں یشار پارٹی کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کے امکانات اور اس حوالے سے پیش کی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیتن یاہو اور آیزنکوٹ کی باضابطہ ملاقات کے تسلسل میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد یشار پارٹی کے سربراہ نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر موجودہ حکومت کے مخالفین کے خلاف اشتعال انگیزی اور ان کی کردار کشی کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔

آیزنکوٹ نے اپنے باضابطہ بیان میں نیتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھیوں کو اسرائیلی حکومت کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت نیتن یاہو کو اقتدار میں ایک منٹ بھی مزید رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

News ID 1942914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha